سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم مشاورت اجلاس ہوا

28 Jan, 2018 | 05:44 PM

رانا جبران

علی اکبر: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس، وزیر اعلی شہباز شریف ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی۔ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم و دیگر شرکاء کو ان کی نیب میں حالیہ پیشی بارے آگاہ کیا۔ مشاورتی اجلاس میں شریف خاندان کے نیب میں زیر سماعت کیسز سمیت دیگر امور بھی زیر غور رہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، رکن قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن میاں حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں