ستوکلہ: چور لاکھوں کا قیمتی سامان لوٹ کر رفو چکر ہوگئے

28 Jan, 2018 | 05:25 PM

رانا جبران
Read more!

عیشہ خان: ستوکتلہ کے علاقہ میں مشہورکرکٹر سعید اجمل کی دکان سمیت چار دکانوں میں چوری کی وارداتیں، شٹر اور دروازے کاٹ کر چور25 لاکھ روپے  نقدی سمیت دیگر سامان لے کر رفو چکر ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں تالہ توڑ چور گینگ  نے مشہور کرکٹر سعید اجمل  کی دکان سمیت چار دکانوں کا صفایا کر دیا، اور کانوں کان خبرتک  نہ ہونے دی۔ واپڈا ٹاون  مین بلیوارڈ  پرچار دکانوں میں  ایک ساتھ چوری کی واردات ہوئی۔ دو چور   تالے  اور شیشے توڑ کر25لاکھ روپے نقدی سمیت یونیفارمز، کپڑے اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل بھی مارکیٹ میں دو دکانوں میں ایسے ہی چوری کی گئی تھی، لیکن پولیس کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی  فوٹیج منظر عام پر آگئی  لیکن ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور شواہد  اکھٹے کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کاسراغ لگایاجائے گا۔

مزیدخبریں