فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی فٹبال استعمال کیا جائیگا: روسی سفیر

28 Jan, 2018 | 04:29 PM

Read more!

(عثمان علیم ) روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان میڈ فٹ بال کا استعمال کیا جائیگا، روسی سفیر ایلیکسی وائے ڈیڈوو نے خوشخبری سنا دی۔

فلیٹیز ہوٹل میں چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران روسی سفیر ایلیکسی وائے ڈیڈوو نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ روس 2018 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان میڈ فٹبال استعمال کرے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے سامان کے حوالے سے پوری دنیا میں مقبول ہے، اس سال روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی فٹ بال ہی استعمال کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں