سپریم کورٹ کا زینب کے والد کو پولیس سیکیورٹی دینے کا حکم

28 Jan, 2018 | 03:56 PM

Read more!

(سٹی 42): سپریم کورٹ نے ننھی زینب کے والد امین انصاری کو پولیس سیکیورٹی دینے کا حکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی.
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے زینب کے والد امین انصاری کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، دوران سماعت زینب کے والد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ خواہش تو یہی ہے مگر قانون ایسا نہیں ہے۔ زینب آپ کی نہیں ہماری بچی ہے،کیس کو کسی طرح بھی نقصان نہیں ہونے دیں گے، جس پر زینب کے والد نے استدعا کی کہ اگر نااہل وزیراعظم کے لئے پارلیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے تو ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا قانون بھی پاس کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زینب قتل کیس، سپریم کورٹ نے صحافی کے الزامات پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

دوران سماعت چیف جسٹس بھی آبدیدہ نظر آئے اور کہا کہ ہم زینب سےشرمندہ ہیں. ریمارکس دیئے کہ اگرپارلیمنٹ ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا قانون پاس کرے گی تو سرعام پھانسی دی جائے گی۔

مزیدخبریں