بچوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنیوالے گروہ کا کارکن گرفتار

28 Jan, 2018 | 02:43 PM

Read more!

(نادیہ مرزا) ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنیوالے گروہ کے کارکن کو جھنگ سے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے انٹرپول کینیڈا کی اطلاع پر بچوں کی نا زیبا وڈیوز شیئر کرنے والے بین القوامی گروہ کے ایک رکن تیمور مقصود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تیمور الیکٹریکل انجینئر ہے۔ چھاپہ مار ٹیم نے تیمور مقصود کے لیپ ٹاپ سے 60 جی بی ڈیٹا برآمد کر لیا۔

 ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے عریاں ویڈیوز شیئر کرنے والے گروپ کو دو سال قبل جوائن کیا۔ وہ صرف ذہنی تسکین کے لیے یہ کام کرتا تھا۔ ملزم سے اس کے گروپ میں شامل باقی افراد کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں