سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کی سماعت آج ہوگی

28 Jan, 2018 | 10:50 AM

(سٹی 42): سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار، آئی جی پنجاب عارف نواز اور سربراہ جے آئی ٹی محمد ادریسم ، ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف طاہر ، زینب کے والد امین انصاری سپریم کورٹ لاہوررجسٹری پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ نے قصور میں اغواء اور زیادتی کے بعد 7 سالہ بچی زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کے بینک اکاونٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکر پرسن کے علاوہ کیس میں معاونت کے لئے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پیپر نیوز پیپر ایسوسی ایشن ( اے پی این ایس) کے عہدیداروں، میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں کو بھی عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کوزینب کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اینکر پرسن نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37 بینک اکائونٹس ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پنجاب یہ دعویٰ مسترد کر چکی ہے۔

مزیدخبریں