ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی پاکستانی فلم"لمبی جدائی" کے ٹریلر اور میوزک کی رونمائی

فلم کے نمایاں فنکاروں میں بابر علی، نواز خان فضا مرزا،طیب خان اوردیگر شامل ہیں

نئی پاکستانی فلم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: معروف ڈائریکٹر جاوید رضا اور پروڈیوسر ملک مشتاق کی نئی پاکستانی فلم"لمبی جدائی" کا  ٹریلر اور میوزک لانچ کردیاگیا۔

 فلم"لمبی جدائی" کے  ٹریلر اور میوزک کی رونمائی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،اس فلم کے  ہیرو طیب خان، اورہیروئن فضا مرزا ہیں۔

 تقریب میں فلم کے پروڈیوسر ملک مشتاق ڈائریکٹر جاوید رضا،  شومین آف لالی ووڈمعروف ڈائریکٹر سید نور معروف مصنف ناصر ادیب،سینئراداکار غلام محی الدین چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن شہزاد رفیق ،معروف پروڈیوسر  صفدر ملک،کوریوگرافرپپو سمراٹ سینئراداکارہ دردانہ رحمان ،سینئراداکار راشد محمود ،اداکارنواز خان،اداکار تاشی راج ،عاطف ملک،حریم فاطمہ،طلعت شاہ، سیلم احمد سیلم ،معروف ہدایت کارجرار رضوی ،تدوین کارزیڈ اے زلفی،افروز خان،ملک کاشف اور دیگر نمایاں تھے۔

  https://www.24urdu.com/digital_images/large/2025-02-28/news-1740731369-3659.jpg

 فلم کے پروڈیوسر ملک مشتاق نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ فلم میں نے نفع کمانے کیلئے نہیں بلکہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بنائی ہے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ سے پروان چڑھے، عیدالضحی پر میری ایک اور فلم"تیرے پیار نوں سلام "بھی ریلیز ہوگی۔

 فلم کے ڈائریکٹر جاوید رضا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے بحران کے خاتمہ میں فلم "لمبی جدائی" اہم کردار اداکرے گی اور مجھے امید ہے کہ میری اس کاوش کو پسند کیا جائے گا۔

 تقریب کے شرکاء نے فلم کے میوزک اور  ٹیزر کو  بہترین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی یہ فلم عید کا میلہ لوٹے گی۔

 فلم کے ہیرو طیب خان اور ہیروئن فضا مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم پر بہت زیادہ محنت کی گئی ہے ،اس کی کہانی، لوکیشن اور میوزک فلم دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔

 فلم"لمبی جدائی"کے نمایاں فنکاروں میں بابر علی، نواز خان فضا مرزا،طیب خان،اظہر رنگیلا،طلعت شاہ،حریم فاطمہ نمایاں ہیں، فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer