ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو؛ ’ اے آئی ‘ جنریٹڈ گرل فرینڈ کے چکر میں شہری لاکھوں سے محروم

ویڈیو؛ ’ اے آئی ‘ جنریٹڈ گرل فرینڈ کے چکر میں شہری لاکھوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جدید ٹیکنالوجی اے آئی نے جہاں ایک انقلاب برپا کیا وہیں بڑے مسائل نے جنم لے لیا ہے، عصر حاضر میں اے آئی کی مدد سے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے عوام کی توجہ حاصل کی جارہی ہے جبکہ ’ سکیم ‘ بھی بہت ہورہا ہے جیسا کہ ایک شہری کے ساتھ ہوا , اے آئی جنریٹڈ گرل فرینڈ کے ذریعے ملزمان نے اُس سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے۔

چین کے ایک شخص کو 21,000 برطانوی جو پاکستانی  تقریباً (74 لاکھ) سے زائد رقم بنتی ہے کا جھٹکا لگ گیا، جب اسے ایک AI سے بنی جعلی گرل فرینڈ کے ذریعے اسے دھوکہ دیا گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ گینگ آف اسکیمرز جدید مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا تھا، جس کے ذریعے انہوں نے ایک حقیقی نظر آنے والی گرل فرینڈ تیار کی، جو نہ صرف حقیقت پسندانہ چیٹ کرتی تھی بلکہ ویڈیو کالز اور وائس میسیجز بھی بھیجتی تھی۔

مثاثرہ شخص شنگھائی کا رہائشی ہے جس کی شناخت مسٹر لیو کے نام سے ہوئی، جس نے دو ماہ کے اندر تقریباً ( £21,778 یا 8.3 لاکھ پاکستانی روپے) اپنی "نئی گرل فرینڈ" مسز جیاو کو ٹرانسفر کیے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) کے مطابق، مسٹر لیو کو یقین تھا کہ وہ ایک حقیقی خاتون سے تعلق میں ہیں، لیکن حقیقت میں یہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک جعلی شخصیت تھی، جسے جعلسازوں نے تیار کیا تھا۔

مسز جیاو نامی یہ "گرل فرینڈ" حقیقت پسندانہ چیٹس، وائس میسیجز اور ویڈیوز بھیجتی تھی،اسے سڑک پر چلتے ہوئے یا روزمرہ کے کام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاکہ مسٹر لیو کو یقین دلایا جا سکے کہ وہ کسی حقیقی شخص سے بات کر رہے ہیں۔

آخر کار، جب مسٹر لیو کو شبہ ہوا اور انہوں نے مزید تحقیق کی، تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک جدید آن لائن ’سکیم‘ کا شکار ہوچکے ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

چینی پولیس کی تحقیقات کے مطابق، یہ گینگ کئی جعلسازوں پر مشتمل ہے جو ایک منظم طریقے سے کام کر رہاتھا، یہ جعلساز مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرکے تصاویر اور ویڈیوز تیار کرتے تھے،یا پھر مختلف تصاویر کو جوڑ کر ایک جعلی مگر حقیقت کے قریب کردار تخلیق کرتے تھےتاکہ لوگوں کو دھوکہ دیا جا سکے،یہ فراڈجدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جاتا تھا۔

پولیس نے عوام کو خبردار کیا وہ آن لائن تعلقات میں انتہائی احتیاط برتیں اور کسی سے بھی مالی لین دین سے پہلے مکمل تصدیق کریں تاکہ ایسے جدید ڈیجیٹل فراڈ سے بچا جا سکے۔