سٹی42: پاکستان سپر لیگ نائن کے کراچی میں کھیلے جا ری کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنر کولن منرو 47 گیندوں سے 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 166 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹڈ نے 15 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنا لئے۔
آئی یو کے بدیسی اوپنر ن کولن منرو پی ایس ایل نائن کی ایک اور ت برق رفتار سینچری بنانے سے چند قدم دور رہ گئے تھے جب وہ سپنر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو ہو گئے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کا موجودہ رن ریٹ 9.16 ہے اور اسے جیت کے لئے باقی اوورز میں 5.5 کا رن ریٹ درکار ہے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز 12 ویں اوور میں 35 گیندوں سے 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ یونائٹڈ کی کی پہلی وکٹ 12 وین اوور میں 108 رنز پر گری تھی۔
کراچی کنگز کی بیٹنگ
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل سیزن نائن کے اہم میچ میں میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی۔ کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور اسلام آباد کو 166 رنز کا ہدف دیا۔
کیرن پولارڈ نے 28 بولز سے 48 رنز بنائے۔ لوئس ڈی پلوئے پندرہ بالز سے24 رنز بناسکے۔عرفان خان نیازی نے 22 بالز سے 27رنز بنائے ۔ کپتان شان مسعود نے تیس رنز بنائے ۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی باؤلنگ
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔ عماد وسیم نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔
شاداب خان تین اوورز میں 18 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ رومان رئیس 4 اوورز میں 45 رنز دے کر سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔
پی ایس ایل نائن پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن
پی ایس ایل9 کے پوائنٹس ٹیبل پر آج کے میچ سے پہلے کراچی کنگز چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 کے 3 میچ کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کئے۔ انہوں نے تین مین سے ایک میچ جیتا۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے 4 میچ کھیلے اور 2 پوائنٹ حاصل کئے۔ یونائٹڈ اب تک صرف ایک میچ جیت سکے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ دونوں کا نیٹ رن ریٹ مائنس مین ہے۔ کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ مائنس 0.420 اور اسلام آباد یونائٹڈ کا نیٹ رن ریٹ مائنس 0.082 ہے۔
آج کا میچ کراچی کنگز جیتی تو اس کی چوتھی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی تاہم اگر میچ اسلام آباد یونائٹڈ جیت گئے تو چوتھی پوزیشن کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا۔