سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات کیلئے پرزائڈنگ افسروں کا تقرر کر دیا۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر مملکت کے انتخاب کے لئے سینیٹ وقومی اسمبلی میں چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ پرزائڈنگ افسر ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی میں صدرِ مملکت کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے سئنیر ممبر نثار درانی پرزائڈنگ افسر ہوں گے۔
سندھ اسمبلی میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پرزائڈنگ افسر ہوں گے۔
خیبرپختوانخوا اسمبلی میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پرزائڈنگ آفیسر ہوں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پرزائڈنگ افسر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام پریذائیڈنگ آفیسرز کے تقرر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔