سٹی42: کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل سیزن نائن کے اہم میچ میں میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی۔ کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور اسلام آباد کو 166 رنز کا ہدف دیا۔
کیرن پولارڈ نے 28 بولز سے 48 رنز بنائے۔ لوئس ڈی پلوئے پندرہ بالز سے24 رنز بناسکے۔عرفان خان نیازی نے 22 بالز سے 27رنز بنائے ۔ کپتان شان مسعود نے تیس رنز بنائے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔ عماد وسیم نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔
شاداب خان تین اوورز میں 18 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔ رومان رئیس 4 اوورز میں 45 رنز دے کر سب سے مہنگے ثابت ہوئے۔