قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں صرف ارکان کا حلف ہو گا

28 Feb, 2024 | 09:10 PM

سٹی42: قومی اسمبلی کے سپیکر  راجہ پرویز اشرف کی منظوری سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری  کر دیا  گیا ہے جس کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان کے حلف لینے کے بعد ملتوی کر دیا جائے گا۔

ایجنڈے میں پہلے نمبر پر تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ ہوگا 

ایجنڈا کا دوسرا پوائنٹ  نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کا حلف ہے۔ اجلاس میں حاضر ارکان حلف لیں گے اور  رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے۔

مزیدخبریں