فراز رمضان : ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں ایرانی کھجور 4 ہزار روپے من مہنگی ہو گئی۔
منڈی میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہوگئی۔
آڑھتی کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور مارکیٹ میں شارٹ ہے اور مہنگی فروخت ہو رہی ہے، بیوپاریوں نے کولڈ سٹوریج کھجوروں سے بھرا ہوا ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو کھجور 20 ہزار روپے من ہو جائے گی۔