سونے کی قیمت میں کمی

28 Feb, 2024 | 04:59 PM

ویب ڈیسک : سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 944 روپے کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2570 روپے پر ہی برقرار رہی۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستاہوکر 2048 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔ 

مزیدخبریں