(کلیم اختر)فوری قرض کی فراہمی کا لالچ ، صارفین جعلسازوں کے چنگل میں پھنسنے لگے۔
پاکستان میں منظم ٹھگ مافیا کے خلاف مستقل طور پر اقدامات نا ہونے سے سادہ لوح دونوں ہاتھوں سے لوٹنے گئے،درجنوں غیر قانونی طور پر آن لائن قرض فراہم کرنے والے اپلیکیشز کا بیرون ملک سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکمت عملی کا فقدان ہونے سے جعلساز گروہ سادہ لوح کے ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے بعد حراساں کرنے لگا ۔