(جنید ریاض)وزیر اعلی پنجاب کا سکولوں میں صحت مند بچے،صحت مند معاشرہ مہم چلانے کا اعلان،پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں مہم کا آغاز یکم مارچ سے کیا جائے گا،مہم کے تحت اساتذہ اور والدین کو صحت بخش خوراک کے چناؤ بارے معلومات فراہم کیجائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب کا سکولوں میں صحت مند بچے،صحت مند معاشرہ مہم چلانے کا اعلان کردیا۔پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں مہم کا آغاز یکم مارچ سے کیا جائے گا۔مہم کے تحت اساتذہ اور والدین کو صحت بخش خوراک کے چناؤ کی تربیت دی جائے گی۔محکمہ فوڈ کے افسران سکولوں میں جاکر اساتذہ و والدین کو آگاہی لیکچر دیں گے۔
محکمہ فوڈ بچوں کو غذا اور غذائیت کی اہمیت بارے بھی آگاہی دیں گے۔بچوں کے مابین غذا اور غذائیت کے موضوع پر مضمون نویسی اور تقریری مقابلے کروائے جائیں گے۔حکومت پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مہم کیلئے فوری اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔مہم کامیاب انعقاد کیلئے تمام سکولوں میں فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو محکمہ فوڈ کےافسران سے تعاون کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔