شہر  میں ہلکی دھوپ ،فضا میں خنکی برقرار،بارش کب ہو گی ؟ اہم پیشگوئی

28 Feb, 2024 | 10:08 AM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم) شہر کا مطلع صاف ،ہلکی دھوپ ،فضا میں خنکی برقرار،دھوپ کے ساتھ ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آگیا،شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 171ریکارڈ کیا گیا۔
فیز 8 ڈی ایچ اے  میں  آلودگی کی شرح271،ٹھوکر نیاز بیگ پر شرح 198ریکارڈ،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح 179 ریکارڈ کی گئی۔

  ملک کے دیگر  علاقوں کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ دالبندین، چاغی، نوشکی، پنجگور، گوادر ، تربت، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ 

مزیدخبریں