ویب ڈیسک: معاشی خرابیوں اور بھاری ٹیکسوں کے باوجود پاکستانی بینکوں کے منافع میں گزشتہ برس کی نسبت ریکارڈ 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں میں سے سب سے زیادہ منافع میزان بینک نے کمایا جس کی شرح نمو 59% رہی ، متاثر کن نمو کے ساتھ میزان بنک نے 44.9 بلین کا منافع کمایا ، دوسرے نمبر پر مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی ) جس کی شرح نمو تو 10 فیصد ریکارڈ کی گئی لیکن منافع 34.4بلین پاکستانی روپے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سب سے آخر پر حکومتی بنک ”بنک آف پنجاب “رہا جس کے منافع کی مقدار 10.6 بلین پاکستانی روپے رہی ۔