ملک کے کن حصوں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

28 Feb, 2023 | 08:07 PM

ویب ڈیسک : آج سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں آج رات گئے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی،آج سے دو مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آج رات سے دو مارچ کے دوران اسلام آباد ، لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی خان ،ملتان ، پاکپتن، سرگودھا ،بہاولپور بھکر ، میانوالی ، ساہیوال ، خانیوال اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث کھڑی فصلوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں