بری خبر! اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

28 Feb, 2023 | 06:12 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، اس کے علاوہ گھریلو سلنڈ  136روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 525روپے اضافہ کردیا گیا۔

سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا گیا۔ اضافے کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت 266روپے فی کلو کی جگہ 278روپے فی کلو ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے کی جگہ 3278روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 12086 روپے کی جگہ12611روپے ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری پیداواری قیمت185933کی جگہ195733روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔

مزیدخبریں