ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

 نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک  پاور  ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا )  نے کراچی الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق الیکٹرک کےجنوری کے فیول  چارجز  کیلئے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت  ہوئی۔

اعلامیے میں   بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے 7 روپے 36 پیسےفی یونٹ کمی اور  2 روپے 70 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست جمع کرائی تھی۔ نیپرا ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے مطابق جنوری کے ایف سی اےکی مد میں اضافہ ایک روپے 71 پیسے یونٹ بنتا ہے جس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہوگا۔

نیپرا  اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ایف سی اے کا اطلاق ہوگا۔