ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اورجے یو آئی نے فل کورٹ کی درخواست واپس لےلی۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور جے یو آئی نے پہلے 9 رکنی لارجر بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم لارجر بینچ سے 4 ججوں کے علیحدہ ہونے کے بعد تینوں جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست بھی واپس لے لی۔
سپریم کورٹ میں اس حوالے سے کیس کی سماعت کے موقع پر پی پی کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے مشترکہ ہدایت کی ہے کہ فل کورٹ کی درخواست نہیں چلائیں گے، چیف جسٹس نے 5 رکنی لارجربینچ جو بنایا ہے وہی کیس سنے۔