ویب ڈیسک:بیکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ضمانت منظور کرلی، جج رخشندہ شاہین نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر شدید بدنظمی ہوئی۔ اس موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا اور بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوگئے، جی 11 جوڈیشل کمپلیکس پر سکیورٹی کے انتظامات درہم برہم ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے، اس سے قبل عمران خان نے طیارے سے جانا تھا تاہم بعد ازاں روانگی کا پروگرام تبدیل کر کے بذریعہ موٹروے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Imran khan has reached Islamabad !!
— Addy (@realaddy01) February 28, 2023
He was so passionate to protect and be with his leader Khan sb . @MuradSaeedPTI ????????????????????#آرہا_ہے_کپتان_اسلام_آباد
pic.twitter.com/rXJM4CFULa
عمران خان کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
دوسری جانب سنگجانی میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت میں عمران خان نے آج 28 فروری کو ہی درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ جس کے بعد تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکوں کو خار دار تار لگا کر بلاک کیا گیا جبکہ غیر متعلقہ افراد کے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔ واضح رہے کہ عمران خان بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد لاہور واپس آئیں گے، لاہور واپس آکر زمان پارک میں ہی رہیں گے۔