اوبر ڈرائیور قتل، ملزم گرفتار

28 Feb, 2023 | 01:34 PM

(مہر علی اکبر) فیصل ٹاؤن کے رہائشی اوبر ڈرائیور کو گاڑی منگوانے کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ملزم وقار نے قتل ٹاؤن شپ کے علاقے میں کیا لاش مناواں پھینک آیا ،پولیس نے ملزم گرفتار کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ۔

فیصل ٹاون ڈی بلاک 544 کے رہائشی وقارکو24فروری کی رات آن لائن ٹیکسی کرائے پر لینے کا میسج آیا۔ بدنصیب ڈرائیور کی سواری سے تلخ کلامی ہوئی تو انہوں نے قتل کردیا۔ گاڑی ٹائون شپ میں کھڑی کردی جبکہ لاش دیگر ملزمان سے مل کر مناواں میں پھینک آیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا، لاش ملزم نے پولیس کیساتھ جاکر مناواں کے کھیتوں سے برآمد کرلی،  پولیس نے تھانہ فیصل ٹائون میں مقتول کے بھائی اسد حسین کی مدعیت میں 25فروری کو مقدمہ درج کیا، 26 فروری مقتول کی گاڑی ٹائون شپ سے برآمد ہوئی جبکہ 28 فروری کو لاش برآمد کرکے مرکزی ملزم کو گرفتارکیاگیا ۔ 
 

مزیدخبریں