(علی رامے) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اکبر چوک انڈر پاس اور فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
مذکورہ منصوبے پر 3 ارب 10 کروڑ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہ منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہوگا۔اکبر چوک فلائی اوور 2 لینز پر م شتمل ہوگا اور 700 میٹر طویل ہوگا جبکہ انڈر پاس بھی 2 لینز ہوگا اور 540 میٹر طویل ہوگا۔
ٹریفک کاؤنٹ سروے کے مطابق اس سڑک سے روزانہ ایک لاکھ 99 ہزار 557 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزرتی ہیں، فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر سے بالواسطہ اور بلاواسطہ ایک لاکھ 4 ہزار 742 گاڑیوں کو فائدہ ملے گا۔