(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے مارچ میں عمران خان کی نااہلی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیل بھی جائیں گے۔
پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے، عمران خان کے خلاف پرانے کیسز بھی کھل جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیل بھی جائیں گے، عمران خان جیل جانے سےجانے سے ڈررہے ہیں، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی سے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ پریشان ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں،مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافہ کا اعلان کیا جائے۔