عمران خان کارکنان کے ہمراہ زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ

28 Feb, 2023 | 09:42 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کارکنان کے ہمراہ زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ، عمران خان ریلی کی صورت میں براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد جائیں گے۔

 اسلام آباد کی بنکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہونے کیلئے عمران خان کارکنان کے ہمراہ زمان پارک سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف ندیم عباس باڑا، اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ، غلام محی الدین دیوان سمیت پی ٹی آئی کارکنان قافلے میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ریلی کی صورت میں براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد جائیں گے،  قافلے میں جیمبرز اور دیگر سکیورٹی کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں