ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے بجٹ میں فوری طور پر 15 فیصد کٹوتی کی ہدایت کردی۔

کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سے لگژری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ وقت اور اخراجات کی بچت کے لیے تمام میٹنگز بذریعہ ٹیلی کانفرنس کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی, سیکرٹری خزانہ نے کفایت شعاری سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ فیصلوں پر عمل درآمد میں کسی قسم کی چھوٹ اور خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ مشکل معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی استثنیٰ کے اپنی صفوں میں خلوص اور لگن کے ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں سالانہ 200 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔