فیصل اختر کا نیا گیت ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

28 Feb, 2023 | 08:22 AM

ویب ڈیسک:بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت ’’کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا‘‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

فیصل اختر کے رومانس سے بھرپور اس گیت کا اُن کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار تھا۔انہوں نے اس نئے گیت کو استنبول کی دلکش لوکیشن پر شوٹ کیا ہے، گیت میں اسپین کی ماڈل نے جلوے بکھیرے ہیں جبکہ ترکی کے ماڈل نے اُن کا ساتھ دیا ہے۔

فیصل اختر نے اپنے نئے گیت ’’کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا‘‘ کے بارے میں امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس گیت کے دل چھولینے بول ناصر حسین اور میں نے مل کر لکھے ہیں جبکہ اس کی موسیقی توقیر ناصر اور ناصر حسین نے ترتیب دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس گانے میں استنبول کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے اور سماعتوں میں رس گھولنے والی موسیقی سننے کو ملے گی۔ گیت کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے جو گانوں کی ویڈیو ڈائریکشن میں اپنی مثال آپ ہیں۔

سہیل جاوید پاکستان کے نامور گلوکاروں کے گانوں کی ویڈیوز بنا چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیصل اختر کے نئے گیت کی ویڈیو ڈائریکشن کے دوران ہم سب نے خوب انجوائے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گانے میں استنبول کی لوکیشن کو عمدہ انداز میں شوٹ کیا گیا، گیت سماعتوں کو اچھا لگتا ہے، یہ گانا سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے، گانا سننے اور دیکھنے میں لاجواب ہے۔

مزیدخبریں