ہار جیت کھیل کا حصہ ، کوشش کریں گے کم بیک کریں ، اظہر محمود

28 Feb, 2023 | 12:28 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ اظہر محمود نے کہاہے کہ جو گزر گیا اسے بھول کر آگے چلنا ہوگا ،پرفارمنس پر کافی مایوسی ہوئی اپنی ٹیم کو بیک کررہے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہاکہ جب فہیم اشرف اور ٹام کرن جب کریز پر تھے لگ رہا تھا میچ جیتیں گے ،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کوشش کریں گے کم بیک کریں ۔

 ہیڈکوچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہاکہ لاہور قلندرز کا باؤلنگ اٹیک بھی شاندار ہے ، ڈیوڈ ویزے نے بھی شاندار باؤلنگ کی ،ان کاکہناتھا کہ فہیم اشرف کا شمار بہترین آل راؤنڈر میں ہوتا ہے ،موقع ملتا رہا تو وہ جلد قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے ،اظہر محمود نے کہاکہ امپیکٹ پلئیر دس میں سے دو یا تین میچوں میں پرفارم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں