(حسن خالد)لاہور ہوٹل کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نعش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردی۔
قلعہ گجر سنگھ کے علاقے لاہور ہوٹل کے قریب ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق 30 سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ۔متوفی کی شناخت نہ ہونے پر پر لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے میو ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
لاہور ہوٹل کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد
28 Feb, 2022 | 11:05 PM