(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر اور پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی بلند و بالا چھکے مار سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے سیمی نے ٹوئٹر پر ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی جس میں ان چار کھلاڑیوں کے نام تھے جنہیں پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں آخر کے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔
فہرست میں پہلے نمبر پر سیمی ہیں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگا کر سب کو حیران کر دیا ۔ دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ہیں جنہوں نے 27 چھکے لگائے۔ فہرست میں حالیہ دنوں کے ہیرو لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسے تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں 26 چھکے لگائے ہیں جبکہ آصف علی نے بھی آخر کے مشکل اوورز میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگائے ہیں۔
سیمی نے خود کو نمبر ون کی پوزیشن پر دیکھ کر کہا کہ اب بھی ایسے چھکے لگاسکتا ہوں ، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیے۔