آئی جی پنجاب نے متعدد پولیس افسران کے تقررو تبادلے کر دیے

28 Feb, 2022 | 09:09 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤسردار علی خاں نے 17ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئی جی پنجاب نےاحکامات جاری کرتے ہوئے ندیم یاسین کو ایس ڈی پی او ٹاٸون شپ سرکل لاہور،ڈی ایس پی محمد ارشد علی کو ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل لاہور،ڈی ایس پی ظفراقبال کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹاٸون سرکل لاہور تعینات کردیا۔

ڈی ایس پی اسد محمود کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرٹیلی لاہور ،ڈی ایس پی اشتیاق خان کو ایس ڈی پی او ٹبی سٹی سرکل لاہور،ڈی ایس پی اشفاق خان کو ایس ڈی پی او سمن آباد سرکل لاہور،ڈی ایس پی محمد اسلم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد،ڈی ایس پی افضل لودھی کو ایس ڈی پی او صدر اٹک ،ڈی ایس پی وقار احمد کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا،ڈی ایس پی اسد عباس کو ایس ڈی پی او عیسی خیل میانوالی،ڈی ایس پی اللہ نواز کو ایس ڈی پی او دریا خان بھکر تعینات کیا گیا ۔

ڈی ایس پی کاشف محمود ایس ڈی پی او کلر کوٹ بھکر،ڈی ایس پی منصور الہی ایس ڈی پی او چیچہ وطنی ساہیوال،ڈی ایس پی محمدندیم ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانوالہ،ڈی ایس پی زاہد نعیم ایس ڈی پی او صدر جلہم،ڈی ایس پی طارق محمود ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نارووال  جبکہ ڈی ایس پی ظفرجاوید ملک کو ڈی ایس پی آرآئی بی سرگودھاتعینات کردیا۔

مزیدخبریں