پٹرول سستا ہو گا،گریجوایٹس کو ہر ماہ 20 ہزار ملیں گے،پرویز خٹک نے خوشخبری سنا دی

28 Feb, 2022 | 06:27 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں پیٹرول 10 روپے سستا کرنےکا اعلان کریں گے۔

 نوشہرہ کے علاقہ چوکی ممریز میں کل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمولیتی پروگرام کے دوران بڑا اعلان کیا تھا کہ آج پیر کے روز وزیراعظم عمران خان چار اہم اعلانات کریں گے۔ پہلا پٹرول10 روپے سستا ہوگا جس کے لئے ہم نے 250 ارب روپے محتص کئے ہیں باہر سے کوئی پیسہ نہیں آئے گا۔

 پٹرول پیر کے دن سے سستا ہوگا اور آئندہ چار مہینے تک مہنگا نہیں ہوگا ،اگر دنیا کے حالات بہتر ہوئے تو مزید کم کردیں گے۔

وزیراعظم آج سےبجلی بھی پانچ روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کریں گے۔تیسرا بی اے پاس نوجوانوں کو ہر ماہ بیس ہزار روپے ملیں گے ،بے روزگاری بہت ہے لوگوں کو دلاسے دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں