ڈالر کی اونچی اڑان جاری،مزید مہنگا ہو گیا

28 Feb, 2022 | 05:27 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر  مہنگا ہوگیا ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  177.11 روپے سے بڑھ کر 177.47 روپے پر بند ہوا ۔

  معاشی ماہرین  کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں امریکی ڈالر1 روپے 61 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے ۔

ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی میں بھی مزید اضافہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں