ویب ڈیسک : یوکرین کی حکومت کی جانب سے چندے کی اپیل پر کرپٹو کرنسی کے ڈھیر لگ گئے۔ میں 5.4 ملین امریکی ڈالر مالیت کا چندہ آٹھ گھنٹوں میں ہی وصول ہو گیا۔
کرپٹو کرنسی کے دو والٹس کا پتہ آن لائن نشر کیا تھا جن میں بٹ کوائن، ایتھر اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی کی مد میں چندہ طلب کیا گیا تھا اپیل یوکرین کی ڈیجیٹل وزارت کی جانب سے کی گئی ۔
عہدے دار نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغام نشر کیا تھا کہ یوکرین کی عوام کی مدد کریں۔ اب ہم کرپٹو کرنسی بھی وصول کر رہے ہیں، بٹ کوائن، ایتھیریم اور یو ایس ڈی ٹی۔
یوکرین میں موجود غیر سرکاری تنظیموں اور رضا کار گروہوں نے بھی حکومت کی پیروی کی اور ڈیجیٹل چندے کی اپیل کی۔
لیکن روس کے خلاف جنگ کے دوران یوکرین نے جب مالی امداد کی اپیل کی تو شاید اُن کے تصور میں بھی نہیں ہو گا کہ اُن کو اتنا جلدی اور اتنا بہترین ردعمل ملے گا۔