ویب ڈیسک :کورونا ویکسین کا بوسٹر ڈوز نہ لگانے والے نمازیوں کےمساجد میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔ ملائیشیا میں شہریوں نے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے علاقے سیلنگور کے ہولو لنگٹ مسجد میں ایک شخص کو مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا ، کیونکہ اس نے کورونا کی بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی تھی ۔ تاہم شہری نے اس سارے واقعے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ۔ یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
تاہم ملائیشیا کے سرکاری ادارے جے اے آئی ایس کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور سے مشاورت کے بعد مسجد میں ان لوگوں کے داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جنہوں نے بوسٹر ڈوز نہیں لی ہے ۔
یادرہے ملیشیا بھر میں پہلے سے ہی ایسے پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں ، جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اگر آپ نے بوسٹر ڈوز نہیں لی ہے تو آپ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرپائیں گے ۔
Completion of booster dose requirement for Friday prayers only for Selangor - JAKIM https://t.co/OcXWd4HQfr pic.twitter.com/obhpl5tady
— BERNAMA (@bernamadotcom) February 27, 2022