ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو کے قطرے پلانے کی ملک گیر مہم کا آغاز

polio eradication programme
کیپشن: polio eradication programme
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی فورٹی ٹو : پولیو کے خاتمے کی ملک گیر مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔پنجاب میں حکومت کا 22 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ، ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

اقوامِ متحدہ کا بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ملک بھر میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق سندھ کا تیس اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے، اس مہم میں ستر ہزار ہیلتھ ورکرز اور دس ہزار سپروائزرز نے حصہ لیا ہے۔پنجاب میں حکومت کا 22 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے اور اس نے 150,000 سے زائد پولیو ورکرز کو تعینات کیا ہے۔بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تقریباً 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔گھر گھر مہم کے دوران بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تیس ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان کو 2023 تک پولیو سے پاک کرنے کا ہدف ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بھی پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی متاثر کن کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔