ویب ڈیسک : یوکرائن روس جنگ کے دوران چین نے جنوبی چائنہ سمند ر کی خلیج بیبو میں جنگی مشقوں کا اعلان کردیا، تین روزہ بحری جنگی مشقوں کے دوران علاقے میں بحری جہازوں کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق چین کی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر کی چھ ناٹیکل میل کی حدود میں جنگی مشقیں منعقد کی جارہی ہیں۔ بیہائی سٹی کے میری ٹائم افئیرز بیورو کا کہنا ہے ان حدود میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
یادرہے گذشتہ روز ایک امریکی بحری جنگی جہاز(کلاس گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر) یوایس ایس رالڈ جانسن خلیج تائیوان پہنچا ہے امریکی بحریہ نے اسے معمول کا دورہ قرار دیا ہے جبکہ چین نے اسے اشتعال انگیز قدم کہا ہے۔