ویب ڈیسک : پاکستان میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران صرف پانچ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس نے اب تک 30,178 افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,509,360 ہوگئی۔
این سی او سی نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 09 ہزار 360 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 761ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 370 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 16ہزار 119، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336، بلوچستان میں 35 ہزار 326، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 480 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 968 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 05 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 178 تک پہنچ گئی