ویب ڈیسک : دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک یوکرین سے 411 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
???? Evacuation Update ????@SMQureshiPTI @ForeignOfficePk pic.twitter.com/Ukm6vo1I77
— Pakistan Embassy Ukraine (@PakinUkraine) February 27, 2022
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے 143 شہری اس وقت یوکرین میں بارڈر پر پہنچ چکے ہیں ، اس کے علاوہ 15 پاکستانی لویف اور ترنوپل جبکہ 101 خارکیف سے لویف کے راستے میں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزیدبتایا کہ جن پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے نکالا گیا ہے ان میں 358 کو پولینڈ، 22 کو رومانیہ، 3کو ہنگری جبکہ 21 کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 6پاکستانی سلواکیہ اور ایک مالدووا پہنچا ہے ۔