قلندرزنے کنگزکو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

28 Feb, 2021 | 11:45 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:ٹاس جیتومیچ جیتوکی روایت برقراررہی، پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں لاہورقلندرزنے کراچی کنگزکو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرادیا۔لاہورنے ایک سو ستاسی رنزکا ہدف آخری اوورمیں حاصل کرلیا۔
لاہورقلندرزنے پی ایس ایل سکس کی روایت نہ ٹوٹنے دی اورٹاس جیت کر میچ بھی جیت لیا۔ ایک سوستاسی رنز کے تعاقب میں لاہورقلندرزکوپہلے ہی اوورمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا۔ کپتان سہیل اختر اورڈینلی بغیر کوئی اسکوربنائے پویلین لوٹ گئے،ان فارم محمدحفیظ بھی پندرہ رنزکی مختصرسی اننگزکھیل کر چلتے بنے۔ اس کے بعد بین ڈنک اورفخرزمان نے کراچی کے باؤلرزکی جم کر پٹائی اورایک سو انیس رنزکی شراکت بناکر ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔
فخرزمان نے 54 گیندوں پر83 رنزکی شانداراننگزکھیلی، انہوں نے آٹھ چوکے اورچارچھکے لگائے، بین ڈنک 57 رنزبناکرنمایاں رہے۔انہوں نے پانچ چوکے اوردو چھکے مارے۔ اننگزکے آخرمیں ڈیوڈ ویزنے صرف 9گیندوں پر31 رنزبناکر میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا، انہوں نے وننگ شاٹ سمیت تین چھکے اورتین چوکے لگائے۔
اس سے قبل پہلے کھیلنے کی دعوت ملنے پرکراچی کنگزنے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچھیاسی رنزبنائے۔شرجیل خان نے دو مواقع ملنے کا بھرپورفائدہ اٹھایا اور انتالیس گیندوں پر چونسٹھ رنزبناڈالے، انہوں نے چھ چھکے اورپانچ چوکے لگائے، بابراعظم پانچ، کلارک چار اور اینگرم بغیرکوئی اسکوربنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
اس کے محمدنبی نے دھواں دھاربیٹنگ کی اورپینتیس گیندوں پر ستاون رنزکی اننگزکھیلی۔انہوں نے تین چھکے اوردو چوکے لگائے۔ کرسٹین نے ستائیس رنز کی اننگزکھیلی، باقی کھلاڑی نہ چل سکے
لاہورقلندرزکی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
سوموار کو  ایونٹ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کامقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہوگا۔ 

مزیدخبریں