یاسرہ رضوی کو 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی سے کے بعد کیا کچھ سہنا پڑا؟

28 Feb, 2021 | 11:28 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:اداکارہ یاسرہ رضوی کا کہنا ہے کہ انہیں خود سے 10 سال کم عمر شخص سے شادی پر بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

تفصیلا ت کے مطا بق یاسرہ رضوی نے جنوری 2020 میں خود سے 10 سال کم عمر ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی۔

 ان کو اس وقت بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جاتا رہا تھا کہ انہوں نے کسی بچے سے شادی کی ہے۔ یاسرہ رضوی کی شادی کے وقت 34 سال عمر تھی جب کہ ان کے شوہر 24 سال کے تھے۔

تاہم اب شادی کے ایک سال بعد اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ انہوں نے خود سے 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کی تو تعجب کا اظہار کیا اور ان سے متعلق باتیں کرنے لگے۔

مزیدخبریں