با لی وڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابِل خان کا پی ٹی وی سے محبت کااظہار،انسٹاگرام پر والد کے ساتھ کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق مرحوم اداکار عرفان خان کے صاحبزادے بابِل خان کی پوسٹ پر مداحوں سمیت معروف پاکستانی صحافی ماریہ میمن نے بھی دل والے ایموجی کے ہمراہ ردعمل کا اظہار کیا۔
ماریہ میمن کے تبصرے پر بابِل خان نے بھی دل والے ایموجی کے ہمراہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن میرا ایک دلچسپ مشغلہ ہے۔
View this post on Instagram
بابِل کے اعتراف پر ماریہ میمن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عرفان صاحب کے انتقال کے چندماہ بعد ہی والدہ کو کھو دیا تھا، آپ کا سفر اس غم سے قابل تعلق ہے, ماریہ میمن نے مزید لکھا کہ ہم لوگ صرف زندگی گزارتے ہیں اور عرفان صاحب جیسے لوگ زندہ رہ جاتے ہیں، سرحد کے اس پار سے بہت سارا پیار۔
یاد رہے کہ عرفان خان گزشتہ برس 29 اپریل کو ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔