(ویب ڈیسک)دور حاضر میں واٹس ایپس بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے لیکن اکثر اوقات شوٹ کی گئی ویڈیوز میں غیر ضروری آوازیں ویڈیو کی اہمیت ختم کر دیتی ہیں لیکن ایسی صورتحال میں پریشان ہونے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفشیل ہینڈل کی جانب سے گزشتہ روز مداحوں کو ویڈیو شیئرنگ کے نئے فیچر سے متعلق آگاہی دی گئی۔اب لازمی نہیں کہ آپ کسی ویڈیو کو میوٹ کرنے کے لیے ایک نیا ویڈیو کلپ ریکارڈ کریں بلکہ اب آپ اپنے فون میں پہلے سے موجود ویڈیو کو اسٹیٹس پر اپلوڈ کرنے یا کسی دوست کو بھیجنے سے پہلے بھی میوٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے لئے طریقہ یہ ہے کہ واٹس ایپ چیٹ اوپن کرکے اپنی فون اسٹوریج میں سے ویڈیو منتخب کریں۔ ویڈیو منتخب کرنے کے بعد آپ کو ویڈیو کی لمبائی ایڈجسٹ کرنے والے بار کے نیچے ساؤنڈ آئیکون نظر آئے گا۔ ساؤنڈ آئیکون پر ٹیپ کریں جس کے بعد آپ جس دوست کو ویڈیو بھیجیں گے یا اسٹیٹس پر اپ لو ڈ کریں گے وہ میوٹ ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ یہ فیچر پہلی بار گزشتہ برس نومبر میں بیٹا ورڑن میں استعمال کیا گیا تھا تاہم اب واٹس ایپ انتظامیہ نے اس فیچر کو اینڈرائیڈ فونز کے لیے بھی متعارف کروا دیا ہے۔
واٹس ایپ ویڈیو سے غیر ضروری آوازیں کیسے بند کی جائیں؟
28 Feb, 2021 | 04:36 PM