ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس، ویڈیوسامنے آگئی

28 Feb, 2021 | 04:08 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستانی کی خوبرواداکارہ اور شوبز دنیا کاجاناپہچان نام ماہرہ خان جن کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی، اداکارہ شہرقائد کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں،اس ویڈیو میں انہوں نےویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کے گُگلی چیلنج پرمنفرد انذازاپناتے مختصر ویڈیو بنائی جو کہ مقبول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے کرکٹ میچز  کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، شائقین کرکٹ کے ساتھ شوبز اداکار اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں، گزشتہ روزاداکارہ ماہر خان کی ایک رقص کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کے گُگلی چیلنج پرسٹیڈیم میں ڈانس کیا۔

قبل ازیں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس  ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں حصہ لیا تھا۔ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

گُگلی چیلنج پر اداکارہ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے خوب مقبول ہو رہی ہے اور اسے اب تک 4 ہزار کے قریب صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں