کورونا مزید 8 زندگیاں نگل گیا، 318 نئے کیسز رپورٹ

28 Feb, 2021 | 03:48 PM

Sughra Afzal

جیل روڈ (زاہد چودھری، بسام سلطان ) کورونا وائرس کے وار لگاتار جاری، شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 8 زندگیاں نگل گیا جبکہ 318 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں 401 مریض داخل ہیں جن میں سے 282 آئی سی یو اور 16  حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ذرائع  کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 318 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ میو ہسپتال میں 3 اور نیشنل ہسپتال میں کورونا سے ایک موت کی تصدیق ہوئی، سرکاری ہسپتالوں  میں کورونا کے 295 مریض داخل ہیں جن میں سے 69 آئی سی یواور 16 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، پرائیوٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 106 کنفرم مریض داخل ہیں جن میں سے 40 انتہائی نگہداشت وارڈز اور3  مریض حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کورونا وائرس صورتحال بہتر ہونے کے بعد لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں پابندیاں ختم کر دیں،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) محمد عثمان کی جانب سے تحریری نوٹس جاری کردیا گیا، تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پر طے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی۔

 

مزیدخبریں