پولیس اہلکاروں کی ڈاکووں کیخلاف انوکھی منطق

28 Feb, 2021 | 02:31 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی)پولیس اہلکاروں کی ڈاکووں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ڈی وی آر سے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہی ڈیلیٹ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے متاثرہ دکان دار کی داد رسی اور ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے اہم شواہد کو ضائع کردیا،فارمیسی میں ڈکیتی کی فوٹیج ہی ڈی وی آرسے ڈیلیٹ کردی،جوڑے پل پر2 روز قبل فارمیسی میں ڈکیتی ہوئی تھی، 3 ڈاکوؤں نے فارمیسی سے اڑھائی لاکھ نقدی لوٹ لی تھی۔

متاثرہ دکاندار کا کہناتھا کہ واردات کی فوٹیج ڈی وی آر میں محفوظ تھی ،پولیس نے شواہد کےساتھ ڈی وی آر قبضے میں لی تھی، 2 روزقبل اہلکاروں نے بتایا فوٹیج ڈیلیٹ ہوگئی،پولیس ڈاکوؤں کی پشت پناہی کر رہی ہے،پولیس نے تاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا۔

دوسری جانب ایک ہی سپر سٹور پر پانچ روز میں دوسری ڈکیتی کی واردات ہوئی،گلشن راوی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں ڈھائی لاکھ نقدی لے گئے،سٹی42 نے الفلاح مارٹ پر ہونے والی پہلی واردات کی فوٹیج حاصل کر لی،نقاب پوش دو ڈاکو سٹور کے اندر آتے جبکہ ایک باہر پہرا دیتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں پہلے اشیا کی قیمتیں دریافت کرتا ہے ساتھ ہی دوسرا ساتھی اندر جاتا ہے ۔دونوں ڈاکوؤں کیش کاؤنٹر سے ڈیڑھ لاکھ نقدی لے کر فرار ہو جاتے ہیں،گزشتہ رات چار روز بعد دوبار سٹور پر واردات ہوئی،ڈاکوؤں جاتے ہوئے فوٹیج کا ریکارڈ بھی ساتھ کے گئے ۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کر دی۔

واضح رہے کہ شہر میں چوری، ڈکیتی، رہزانی اور اس جیسی وارداتوں نے کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ عوام کا جینا محال کردیا ہے، ڈاکوؤں کے سر پر بااثر افراد کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔پولیس میں بھی کچھ ایسے عناصر شامل ہیں جو اس ادارے کو گندا کررہے ہیں ملزموں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

پولیس ملزمان کا سراغ لگاکر تحفظ فراہم کرے ۔متاثرہ دکاندار میاں فدا

مزیدخبریں