(سٹی42) بالی ووڈ کے میگا سٹار اور ماضی کی کئی سپرہٹ فلمیں کرنے والے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے چاہنے والوں کو پریشان کردیا،اپنی حالت کے بگڑجانے کے بارے بتایا جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سٹار اور کئی کامیاب فلموں میں کام کرنےوالے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت کے بارے اہم انکشاف کرتے اپنے چاہنے والوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا،اداکار نے اپنی آفشیل بلاگ سائٹ پر ایک افسردہ بلاگ لکھا کر شیئر کیا، اس میں اُنہوں نے یہ دو الفاظ ’طبی حالت اور سرجری‘ لکھے۔مزید لکھا کہ ’میں اب مزید نہیں لکھ سکتا ہوں۔‘
بلاگ سامنے آنے کے قارئین اور ان کے مداح پریشان ہوگئے اور ان کی صحت بابی کے لئے دعائیں کرنے لگے،کچھ نے ان سے رابطہ کرتے طبیعت بارے پوچھا تاہم اداکار نے اس بات پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ انہوں نے کونسی سرجری کرائی؟بعدازاںاداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ابھی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، تصویر کے کیپشن میں انہوں سوالیہ نشان کا استعمال کیا جبکہ اس کے علاوہ کچھ اور تحریر نہیں کیا،شیئر کی گئی اس تصویر میں امیتابھ بچن نے ایک ہاتھ سے چہرہ چھپایا ہوا ہے۔
امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا وائرد کا شکار ہوگئے تھے، امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔