(علی اکبر)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن، بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن،بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے، غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر آہ و بکا کرتا رہا، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دراصل این آر او کا سوال کررہا تھا جو نہ تو اسکے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا۔
کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن،بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے! غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر بھٹکتا، آہ و بکا کرتا دراصل اُس NRO کا سوال کررہا تھا جو نہ تو اسکے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 28, 2021
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے کہا کہ ولی عہد نے جھوٹوں کی نانی کے سایہ میں کھڑے ہو کر انتہائی معصومانہ انداز میں عوام کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی۔ عدالت نے ولی عہد کو مظلومیت نہیں بلکہ ٹرائل میں زیادہ وقت درکار ہونے کی وجہ سے ضمانت منظور کی۔
ولی عہد نے جھوٹوں کی نانی کے سایہ میں کھڑے ہو کر انتہائی معصومانہ انداز میں عوام کی انکھوں میں مرچیں ڈالنے کی کوشش کی۔ عدالت نے ولی عہد کو مظلومیت نہیں بلکہ ٹرائل میں زیادہ وقت درکار ہونے کی وجہ سے ضمانت منظور کی۔ایک اور ٹویٹ کرتے ان کا کہناتھا کہ جعلی راجکماری نے شاہی خاندان میں موجود شدید اختلافات اور دراڑوں کو چھپانے کے لئےچہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
جعلی راجکماری نے شاہی خاندان میں موجود شدید اختلافات اور دراڑوں کو چھپانے کے لئےچہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 27, 2021